امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 04 مئی:- جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پی روڈ علاقے میں ہفتہ کو ایک سڑک حادثے میں ایک راہگیر کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ حادثہ جاسکو ہسپتال کے قریب اس وقت پیش آیا جب رجسٹریشن نمبر Jk 03M 8008 والی کار نے اننت ناگ کے سرنال علاقے میں کے پی روڈ پر ایک راہگیر کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ پیدل چلنے والا حسن محمد خان ولد بیدار محمد خان ساکن مٹن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول)