امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ، 04 مئی : بارہمولہ پارلیمانی حلقہ (پی سی) میں لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد، ریٹرننگ آفیسر، منگا شیرپا نے 23 نامزدگیوں کو درست تسلیم کیا ہے۔
تمام 38 کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران، 23 نامزدگیاں درست پائی گئیں، جن میں دو خواتین امیدوار بھی شامل ہیں اور انہیں بارہمولہ پی سی سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لیے قبول کر لیا گیا۔ 15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے کیونکہ الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق جانچ پڑتال کے دوران یہ کاغذات نامزدگی غلط پائے گئے۔
امیدوار ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں 06 مئی (پیر) سہ پہر 03:00 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔(جی این ایس)