امت نیوز ڈیسک //
راجوری، 05 مئی: جموں ڈویژن میں جموں-راجوری ہائی وے پر ایک سڑک حادثے میں ایک ڈرائیور کی جان چلی گئی جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک ماروتی ایکو زیر رجسٹریشن نمبر Jk11E-3029 جموں سے راجوری جا رہی تھی جب تھلکا کے قریب پہنچی تو ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور گاڑی سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت 20 سالہ زبیر احمد ولد محمد اکرم ساکنہ راجوری کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے شخص واجد حسین شاہ (25) ولد فرزان حسین شاہ کو بھی معمولی چوٹیں آئیں جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ایس ڈی ایچ نوشہرہ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ (کشمیر اسکرول)









