امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 07 مئی: گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی پیر کی رات گرمائی دارالحکومت سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک 79 سالہ سیاح موتی لال نوتانی ولد گربکشی نوتانی ساکن احمد آباد گجرات سرینگر کے علاقے شالیمار میں ایک ہوٹل میں مقیم تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آج صبح وہ بے ہوش محسوس ہوئے اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے. (کشمیر اسکرول)