امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 07 مئی: – منگل کو ضلع رامبن میں سی آر پی ایف کی گاڑی اور ٹرک میں ٹکر سے ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک ٹرک بیئرنگ رجسٹریشن نمبر PB06BB۔ 2044 سرینگر سے جموں کی طرف سیب سے لدی ہوئی تیز رفتاری اور لاپرواہی کے ساتھ جب کنفر ٹنل کے اندر پہنچی تو سی آر پی ایف بینکر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر اے پی 11 ایکس 3801 سے ٹکرا گئی جو مخالف سمت سے آرہی تھی۔
واقعے میں ٹرک ڈرائیور اور ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے اور دونوں کو علاج کے لیے ڈی ایچ رامبن منتقل کیا گیا۔ دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول)