• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ڈی پی کی عوامی مقبولیت سے مرکز خوفزدہ: وحید پرہ

پی ڈی پی کی عوامی مقبولیت سے مرکز خوفزدہ: وحید پرہ

by امت ڈیسک
07/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ : ’’پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے اور مشکل ترین ایام میں یہ پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ اسی لیے ہمیں یقین ہے کہ لوگ ہماری پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر ضرور کامیاب کریں گے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار پی ڈی پی یوتھ صدر اور سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے نامزد امیدوار وحید الرحمٰن پرہ نے منگل کو ایک روڈ شو کے موقع پر اونتی پورہ علاقے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بٹ کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

پرہ نے کہا کہ ’’کشمیر میں اس وقت جو ڈر اور خوف کا ماحول ہے ہم اس ماحول سے قوم کو نکالنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمیں امید ہے کہ لوگ ہمیں ناامید نہیں کریں گے۔ کیونکہ لوگ پی ڈی پی کے منشور کو قبول کریں گے اور جس طریقے سے گزشتہ برسوں میں پی ڈی پی قائد محبوبہ مفتی نے پانچ اگست 2019کے بعد کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے اسے لوگ نظر انداز نہیں کریں گے۔‘‘

وحید الرحمن پرہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بتایا کہ لوگوں کو جمہوری طریقے سے اپنے حق کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ ان کا من پسند امیدوار ایوان بالا تک پہنچ کر لوگوں کے مفاد میں بات کرے اور پی ڈی پی کے بغیر عوام کے پاس بہتر متبادل نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’مرکزی سرکار پی ڈی پی کی مقبولیت سے خائف ہے اور یہی وجہ ہے کہ محبوبہ جی کی یقینی فتح کو دیکھتے ہوئے اننت ناگ راجوری سیٹ پر انتخابات موخر کیا گیا۔‘‘

این سی لیڈران کی طرح جموں کشمیر اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری کی جانب سے پی ڈی پی پر الزام عائد کرنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وحید الرحمن پرہ نے بتایا کہ ’’پی ڈی پی، کشمیری عوام کی مجموعی مفادات کی امین ہے اور ہم ہر فرد کی بات کریں گے اور سیاسی بیانات کا جواب ہم الزامات سے نہیں بلکہ ووٹ کے ذریعے دیں گے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رامبن میں سی آر پی ایف کی گاڑی، ٹرک آپس میں ٹکرانے سے سی آر پی ایف اہلکار، ڈرائیور زخمی

Next Post

گریز میں ہریانہ کے سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
Next Post
گاندربل میں دو اسکولی طلاب پر چاقو سے حملہ

گریز میں ہریانہ کے سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

بارہمولہ میں منشیات فروش پر نظر رکھنے کے لیے جی پی ایس ٹریکر کا استعمال

بارہمولہ میں منشیات فروش پر نظر رکھنے کے لیے جی پی ایس ٹریکر کا استعمال

AstraZeneca نے دنیا بھر سے کووِڈ ویکسین Covishield واپس لینے کا اعلان کر دیا

AstraZeneca نے دنیا بھر سے کووِڈ ویکسین Covishield واپس لینے کا اعلان کر دیا

اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

پانچ اگست کا فیصلہ کشمیر کو منظور نہیں: محبوبہ مفتی

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

شوپیاں میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »