امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 08 مئی: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی وادی گریز میں منگل کی رات ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک نوجوان خاتون جس کی عمر تقریباً 28 سالہ سیاح ہے جس کی شناخت روپالی بیٹی سنجے بھٹناگر کی کرنال ہریانہ کے طور پر ہوئی ہے جو وادی گریز کے ایک ہوٹل میں مقیم تھی۔
اس نے کہا کہ وہ بے ہوش محسوس ہوئی اور اسے فوری طور پر سی ایچ سی داوڑ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول)