• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انجینئر رشید کے حق میں بلند ہو رہی عوامی لہر روایتی پارٹیوں کے لئے پریشانی کا موجب

انجینئر رشید کے حق میں بلند ہو رہی عوامی لہر روایتی پارٹیوں کے لئے پریشانی کا موجب

by امت ڈیسک
18/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ، 18 مئی:جموں وکشمیر کی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کی پولنگ قریب تر آنے کے بیچ ضلع بارہمولہ کے ایک گائوں میں خواتین کا ایک گروپ کشمیر کا روایتی لوک گیت ‘ونون’ گاتے ہوئے اور مٹھائیوں کی بارش کرتے ہوئے محبوس رکن قانون ساز انجینئر رشید کے فرزند ابرار رشید کا والہانہ استقبال کرتی ہیں۔23 سالہ ابرار رشید اور ان کے برادر اصغر اسرار رشید جو کل تک گمنامی کی زندگی گذار رہے تھے آج گھریلو نام بن گئے ہیں اور بارہمولہ کے دیہات سے جب ان کی انتخابی مہم کا کاررواں گذر جاتا ہے تو فضا فلک شگاف نعروں سے گونجتا ہے اور جہاں یہ کاررواں رکتا ہے تو وہاں ابرار کو سننے کے لئے لوگوں کا جم غفیر جمع ہوجاتا ہے۔سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ انجینئر رشید کے حق میں ہمدردی کی بنیاد پر بلند ہونے والی اس لہر نے جموں وکشمیر کی روایتی جماعتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔بتادیں کہ عوامی اتحاد پارٹی کے صدر عبدالرشید شیخ عرف انجینئر رشید بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے تہاڑ جیل سے ہی میدان میں ہیں۔لنگیٹ اسمبلی حلقے سے لگاتار دو بار رکن اسمبلی رہنے والے انجینئر رشید ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں سال 2019 سے بند ہیں۔بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے اب نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون، پی ڈی پی کے فیاض میر اور محبوس انجینئر رشید کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع ہے.انجینئر رشید کے حق میں عوامی لہر بلند ہونے سے قبل اس سیٹ پر عمر عبداللہ اور سجاد لون کے درمیان ہی مقابلہ دیکھا جاتا تھا لیکن اب یہ جنگ ایک دلچسپ مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔انجینئر رشید کا لوگوں کی ہمدردی پر انحصار ہے جبکہ عمر عبداللہ بی جے پی کے دفعہ 370 اور سجاد لون کو بی جے پی کی بی ٹیم کا کارڈ کھیل رہے ہیں اور سجاد لون اس سیٹ کے لئے عمر عبداللہ کو ‘سیاح’ قرار دے رہے ہیں۔پیپلز کانفرنس لوگوں کو یہ بتا کر بھی ووٹ مانگ رہی ہے کہ عمر عبداللہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس قیادت والی بی جے پی سرکار کا حصہ رہ چکے ہیں۔دوسری طرف بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے پیپلز کانفرنس کو اپنی پارٹی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر بیگ کی بھی حمایت حاصل ہے۔بارہمولہ لوک سبھا سیٹ چار اضلاع بارہمولہ، کپوار، بانڈی پورہ اور بڈگام پر مشتمل ہے۔حالیہ نئی حد بندی کے دوران بڈگام اور بیروہ اسمبلی نشستوں کو بھی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ میں شامل کیا گیا جس کے ساتھ یہ نشست اب 18 اسمبلی نشستوں پر مشتمل ہے جس کے زائد از 17 لاکھ رائے دہندگان ہیں۔تاریخ کے پس منظر میں دیکھا جائے تو بارہمولہ میں باقی حلقوں مقابلے میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ دیکھا گیا ہےاس نشست پر گذشتہ چار لوک سبھا انتخابات2004 ،2009، 2014 اور2019 میں پولنگ شرح بالترتین 35.5 فیصد،41.8 فیصد، 39.1 فیصد اور 38.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس سیٹ پر سال 1996 میں سب سے زیادہ 47.7 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ رہا ہے۔بارہمولہ لوک سبھا سیٹ پر نیشنل کانفرنس کا زیادہ تر غلبہ رہا ہے اور گذشتہ لوک سبھا الیکشن میں اس سیٹ پر نیشنل کانفرنس کے ہی امید وار اکبر لون نے بازی مار لی تھی۔سابق وزیر اعلیٰ عبداللہ جو اس سیٹ کے امید وار ہیں اس قلعے پر اپنا قبضہ بر قرار رکھنے کا دم بھرتے ہیں۔ادھر بی جے پی نے کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں میں کسی بھی سیٹ کے لئے اپنے امید وار کھڑے نہیں کئے ہیں تاہم وہ بعض پارٹیوں کو بالواسطہ سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔اس لوک سبھا سیٹ کے لئے 20 مئی کو ہونے والی پولنگ کے لئے 2 ہزار 1 سو 3 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں اور اس سیٹ کے لئے 22 امید واد قسمت آزامائی کر رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین لوگوں میں الیکشن سے متعلق پائی جا رہی گہماگہمی کے پیش نظر اس نشست کے لئے بھی اچھے ووٹر ٹرن آؤٹ کی توقع کر رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں 27 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان

Next Post

منوج سنہا کی نائب صدر جمہوریہ کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
اونتی پورہ حادثے پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار دکھ ، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

منوج سنہا کی نائب صدر جمہوریہ کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد

بجبہاڑہ میں ریت نکالتے ہوئے ایک شخص کی موت

اکھنور میں میجر نے کی مبینہ خودکشی

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

جموں :کتاب میں ’حساس‘ معلومات شایع کرنے پر ریٹائرڈ ایس پی گرفتار

بجبہاڑہ میں ریت نکالتے ہوئے ایک شخص کی موت

گاندربل میں دکاندار کو چاقو مار کر قتل کر دیا

محبوبہ مفتی کی اسکارٹ گاڑی کو حادثہ، آئی ٹی بی پی اہلکار زخمی

محبوبہ مفتی کی اسکارٹ گاڑی کو حادثہ، آئی ٹی بی پی اہلکار زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »