امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ، 18 مئی: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی ایک اسکارٹ گاڑی ہفتہ کو اننت ناگ ضلع کے یوران ہال بجبہاڑہ علاقے کے قریب حادثے کا شکار ہونے کے بعد آئی ٹی بی پی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
محبوبہ مفتی اننت ناگ شہر سے بجبہاڑہ جا رہی تھیں جب یہاں کی ایک ایسکارٹ گاڑی کو یوران ہال علاقے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں آئی ٹی بی پی کا ایک اہلکار زخمی ہوا، جسے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ محبوبہ مفتی محفوظ ہیں اور اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔