امت نیوز ڈیسک //
گاندربل، 18 مئی : وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کچن علاقے پرپورہ میں ہفتہ کے روز ایک دکاندار کو اس کی دکان پر چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ آج دوپہر گاندربل کے پرپورا کچن میں ایک دکاندار پر تیز دھار چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سری نگر کے طبی ادارے ریفر کیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ متوفی کی شناخت فیاض احمد ڈار (32) ولد غلام حسن ڈار کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ (کشمیر اسکرول )









