امت نیوز ڈیسک //
ریٹائرڈ پولیس سپرنٹنڈنٹ شیخ محمد اسلم کو جمعہ کی رات آفیشل سیکرٹ ایکٹ (OSA) کے تحت گرفتار کیا گیا۔
اسلم کو مبینہ طور پر اپنی کتاب میں "کچھ ایف آئی آرز اور حساس معلومات” شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اسلم کے کیرئیر کا آغاز 1986 میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس کے طور پر ہوا، اور بعد میں انہوں نے ایس پی کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے آؤٹ آف ٹرن پروموشن حاصل کی۔
وہ فی الحال جموں شہر کے گاندھی نگر علاقے میں رہایش پذیر ہے اور اصل میں ادھم پور ضلع کا رہنے والا ہے۔