امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نائب صدر جمہوریہ شری جگدیپ دھنکھڑ کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے موصوف نائب صدر کی صحت، خوشی اور قوم کی خدمت کے لئے دراز عمر کی دعا کی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں نائب صدر جمہوریہ عزت مآب شری جگدیپ دھنکھڑ جی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘میں ان کی صحت، خوشی اور قوم کی خدمت میں ان کی طویل عمر کے لئے دعا گو ہوں’۔
بتادیں کہ جگدیپ دھنکھڑ ملک کے 14 ویں نائب صدر ہیں۔ وہ مغربی بنگال کے گورنر رہ چکے ہیں۔جگدیپ دھنکھڑ نے 6 اگست 2022 کو اپوزیشن امید وار مارگریٹ الوا کو شکست دے کر ملک کے نائب صدر کا عہدے سنبھالا تھا۔وہ 18 مئی 1951 کو راجستھان کے جھنجھنو ضلع میں ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئے۔