امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد وتر گام کے انتخابی جلسے میں شرکت کیا۔ جہاں انہوں نے اپنے امیدوار فیاض احمد میر کے لیے جلسے کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مختلف سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ ہم لوگوں کے کام کریں گے، لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ جن لوگوں کو شمالی کشمیر کی عوام نے پارلیمنٹ بھیجا ہے انہوں نے آج تک کوئی کام نہیں کیا۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ کچھ ایسے بھی لیڈر ہیں، جو پی ڈی پی میں تھے لیکن یہاں سے نکل کر اب وہ لوگوں کو غمزہ کر رہے ہے۔ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ 1987 کے انتخابات میں جو ہوا وہ کبھی بھی بھلایا نہیں جاۓ گا، کیونکہ اگر ہم اس وقت کے نوجوانوں کی بات کریں تو آج کا نوجوان اب ووٹ سے جواب دینا چاہتا ہے، لیکن ابھی بھی کچھ انصر ہیں جو الیکشن کو خراب کرنا چاہتے ہے۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ اس الیکشن کی بات کریں تو اس کی نوعیت کافی الگ ہے، کیونکہ اب ان علاقوں میں ووٹ ڈالنے کے لئے نوجوان نکلتے ہے جہاں سے کبھی ووٹ نہیں پڑتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی ایسی سیاسی جماعت ہے جو عوام اور نوجوانوں کے لیے بات کرتی ہے اور اس بار بھی لوگوں کو چاہیے کہ وہ ہمارے امیدوار کو کامیاب کریں۔