امت نیوز ڈیسک //
سابق ڈی وائی ایس پی اور اپنی پارٹی کے ضلع بارہمولہ کے صدر خورشید احمد خان کا انتقال ہوگیا۔
خورشید خان، تحصیلدار ہنڈواڑہ زیشان خان کے والد ہیں جو آج شام سکمزسری نگر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
نماز جنازہ کل صبح 10:00 بجے عیدگاہ شیروانی کالونی خواجہ باغ بارہمولہ میں ادا کی جائے گی ۔
ادھر اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے خورشید کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے ۔