• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دہلی میں المناک حادثہ: وویک وہار کے بیبی کیئر اسپتال میں آگ لگنے سے 6 نوزائیدہ بچے ہلاک

دہلی میں المناک حادثہ: وویک وہار کے بیبی کیئر اسپتال میں آگ لگنے سے 6 نوزائیدہ بچے ہلاک

by امت ڈیسک
26/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: دہلی میں ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ دہلی کے وویک وہار علاقے میں واقع بیبی کیئر اسپتال میں ہفتہ کی رات آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ اسپتال میں پھنسے گیارہ نوزائیدہ بچوں کو باہر نکالا گیا۔ جس میں 6 بچے جاں بحق ہو گئے، 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ آگ لگنے سے اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ساتھ ہی اسپتال سے ملحقہ عمارت میں بھی آگ لگ گئی جس پر بھی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے قابو پالیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔ فائر بریگیڈ ٹیم کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگی۔ تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ دھماکے کی زوردار آواز سے شروع ہوئی۔ ایسے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ سلنڈر پھٹنے سے لگی۔

فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی رات 11:32 بجے وویک وہار میں واقع بیبی کیئر اسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ تقریباً ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ایم ایل اے اور دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نیواس گوئل بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس المناک حادثے کے وقت 11 بچے اسپتال میں ایڈمٹ تھے۔ باقی بچوں کو دوسرے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بھگت سنگھ سیوا دَل کے صدر پدم شری جتیندر سنگھ شانتی نے بتایا کہ آگ زوردار دھماکے کے بعد لگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسپتال کے باہر ایمبولینسوں میں آکسیجن بھرنے کا کام کیا جاتا ہے۔ آکسیجن ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا۔ یکے بعد دیگرے تین سلنڈر پھٹ گئے۔ جس کی وجہ سے پہلے اسپتال اور پھر ملحقہ عمارت میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محبوبہ مفتی نے انتظامیہ پر چناؤ میں دھاندلی کا لگایا الزام

Next Post

بانڈی پورہ میں کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
اونتی پورہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان از جان، دوسرا زخمی

بانڈی پورہ میں کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت

پاکستان میں مشتعل ہجوم کا توہین مذہب کے الزام میں مسیحی شخص پر حملہ

پاکستان میں مشتعل ہجوم کا توہین مذہب کے الزام میں مسیحی شخص پر حملہ

بارہمولہ میں کمسن لڑکی ڈوب کر ازجان

بارہمولہ میں کمسن لڑکی ڈوب کر ازجان

یو پی: ہائی وے کے ہوٹل میں کھانا کھانے والوں پر ٹرک چڑھ گیا، 11 ہلاک

یو پی: ہائی وے کے ہوٹل میں کھانا کھانے والوں پر ٹرک چڑھ گیا، 11 ہلاک

منشیات کے کاروبار میں ملوث جموں و کشمیر پولیس کانسٹیبل کو برطرف کر دیا گیا

منشیات کے کاروبار میں ملوث جموں و کشمیر پولیس کانسٹیبل کو برطرف کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »