امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 26 مئی: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سنگھ پورہ پٹن علاقے میں اتوار کو ایک نابالغ لڑکی کی ڈوب کر موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک نابالغ لڑکی جس کی شناخت شبنم جان ولد غلام محمد قریشی ساکن سنگھ پورہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 13 سال ہے نہاتے ہوئے چینل سنگھ پورہ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ لاش کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔