امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 26 مئی : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں اتوار کی دوپہر کو بجلی کے جھٹکے سے ایک 28 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک خاتون کی موت بجلی کے جھٹکے سے اس وقت ہوئی جب وہ حادثاتی طور پر اپنے گھر میں ایک زندہ تار سے رابطے میں آ گئی۔ متوفی خاتون کی شناخت رفیقہ بانو (28) زوجہ شوکت احمد ڈار ساکنہ صدو محلہ نوگام کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثناء اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔