امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 27 مئی: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے خان صاحب علاقے میں ایک رہائشی مکان سے دو روہنگیائی لڑکیاں برآمد کی گئیں۔
ایک پولیس اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ پولیس تھانہ خان صاحب نے نذیر احمد بٹ ولد محمد سلطان ساکنہ چیک شیر خان صاحب کے گھر سے دو روہنگیائی لڑکیوں کو برآمد کیا جن کی شناخت حسنہ (17) دختر عزیز الرحمان اور رونا لیلا (21) دختر حبیب خاتون کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر نمبر 79/2024 زیر دفعہ 370 آئی پی سی کے تحت تھانہ خان صاحب میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
دریں اثناء اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔(کشمیر اسکرول )