امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 27 مئی: سری نگر کے ڈل گیٹ میں پیر کی صبح ایک 7 سالہ لڑکا اپنے گھر کی دوسری منزل سے گر کر ازجان ہو گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کے این اوکو بتایا کہ لڑکا ڈل گیٹ کے علاقے کونکھن میں دوسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکے کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس کی شناخت محمد سعود ولد نیاز احمد چاچو کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔