امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 29 مئی : پولیس نے بدھ کے روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ریبن سوپور علاقے میں ملی ٹینٹ معاون کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران اوور گراؤنڈ ورکرکو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے قبضے سے ایک پستول، پستول میگزین پستول برآمد کیا گیا۔
افسر نے مزید کہا کہ گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت فرقون جاوید ڈار ساکن اتھر پورہ ریبن کے طور پر ہوئی ہے۔