امت نیوز ڈیسک //
پولیس نے بارہمولہ میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پولیس تھانہ بارہمولہ کی سربراہی میں کانسپورہ سنگھ پورہ کراسنگ پر قائم ایک چوکی پر تین افراد کو روکا جن کی شناخت عاقب سلام بٹ ولد عبدالسلام، یاسر احمد بٹ ولد فیاض احمد ساکنان شیروانی کالونی خواجہ باغ اور سمرن جیت سنگھ ولد مرحوم پرمیندر سنگھ ساکن سنگھ پورہ کلان بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔
تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 30 گرام ممنوعہ براؤن شوگر برآمد ہوا۔ انہیں گرفتار کرکے پی ایس بارہمولہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔










