امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پامپور علاقے میں جمعرات کو ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص کی جان چلی گئی جب کہ 12 دیگر زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ درنگبل پانپور میں ایک گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جس کی شناخت بہار کے رام ناتھ کمار کے طور پر کی گئی ہے۔
زخمیوں کی شناخت رجیت رام، کمار کوتوال، گیاشا، بنگالی کشوا، رماکانت شا، محمد سمشیر اور ہری کمار تمام بہار کے، نیتا یادو اور تارا چند ساکنہ پونے، ابینو مشرا یوپی، شبیر ڈار ساکنہ بانہال، محمد علی اور عنایت علی ساکنان کارگل کے طور پر ہوئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔