امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 30 مئی : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کا ایک نوجوان ڈرائیور جمعرات کی صبح سانبہ ضلع میں اپنے ٹرک کے اندر مردہ پایا گیا۔
ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ جاں بحق ڈرائیور کی شناخت فاروق احمد میر ولد عبدالاحد میر ساکنہ ڈنگیوچھہ بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے آج صبح سانبہ کے نود علاقے میں اس کے ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK05E 9615 کے اندر سے برآمد کیا گیا۔ اگرچہ اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک خاندان نے بھی نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو اس ناخوشگوار واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ آخری رسومات کے لیے میت کو گھر لے جانے کے لیے جا رہے ہیں۔ (کشمیر اسکرول )