امت نیوز ڈیسک //
کنگن:- جمعرات کی صبح وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں ایک سیاح سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ ایک ٹیمپو ٹریولر جس کا رجسٹریشن نمبر Jk02BE-9014 تھا سری نگر سے سونمرگ جا رہا تھا کہ امیس اسکول کنگن کے قریب شیخ باغ کنگن کے پاس مخالف سمت سے آنے والی آلٹو کار زیررجسٹریشن نمبر JK16A-8159 سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت رتیش مناریا ولد چندر شیکھر ساکنہ جام نگر، محمد عامر ولد غلام قادر ساکنہ مرگنڈ، فرید موٹا ولد عبدالعزیز موٹا ساکن پہلوانار ونگٹھ اور جانہ بیگم زوجہ محمد کمال ساکنہ کج پورہ کنگن کے طور پر ہوئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر کنگن اسپتال ریفر کیا گیا ہے جہاں رتیش مناریا اور فرید موٹا کو جدید علاج کے لیے سکمز صوری ریفر کیا گیا ہے۔
دریں اثناء کنگن پولیس نے مقدمہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔