امت نیوز ڈیسک //
شمالی قصبہ پٹن میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک معمر شخص لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح کو ایک بولیرو لوڈ کیریئر گاڑی زیر نمبر JK04F -1257 نے رہ چلنے والےایک 60 سالہ غلام حسن ڈار ولد محمد جعفر ڈار ساکنہ کے پی بالا سنگھ پورہ پٹن نامی ایک شخص کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔
اس دوران مزکورہ شخص کو اگر چہ خون کی لت پت میں فوری طور پر علاج کے لیے ٹراما ہسپتال پٹن پہنچایاگیا، تاہم جہاں ڈاکٹروں نےاسے مردہ قرار دیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں”طبی قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔اس سلسلے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار ہے اور گاڑی کو بھی اپنے تحویل میں لیا ہے۔







