امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ ضلع کے اوڑی سیکٹر میں ہفتہ کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کےساتھ دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق فوجی اہلکاروں نے شمالی کشمیر کے اڑی سیکٹر کے گوہلان علاقے میں ایل او سی کے ساتھ مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔ چیلنج کیے جانے پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر فوج کے جوانوں نے جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں نے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
پچھلے ہفتے کے شروع میں، ایک اور تصادم میں، دو ملی ٹینٹ گئے تھے، اور جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں ایک انکاؤنٹر کے دوران ایک پولیس افسر زخمی ہوا تھا۔
بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی کو بتایا کہ سوپور کے ہادی پورہ میں سیکورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں دو جنگجو مارے گئے ، جن کی شناخت ابھی باقی ہے۔











