امت نیوز ڈیسک //
کٹھوعہ، 08 جولائی: کٹھوعہ ضلع ماچھیڑی علاقے میں پیر کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ جاری آپریشن میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
قبل ازیں کٹھوعہ آپریشن کے ماچھیڑی علاقے میں آج دوپہر ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔(کشمیر اسکرول )











