امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 8 جولائی: کٹھوعہ ضلع کے ماچھیڑی علاقے میں پیر کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔
سرکاری ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ ماچھیڑی علاقے میں تلاشی کے دوران پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم پر گولی چلی جس پر فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ دریں اثنا، مزید کمک انکاؤنٹر کے مقام پر بھیج دی گئی ہے۔