• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شیعہ سنی کارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس،شہدائے کربلا کو خراج

شیعہ سنی کارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس،شہدائے کربلا کو خراج

by امت ڈیسک
08/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر مجلس کے زیر اہتمام شیعہ سنی کارڈینیشن کمیٹی کا ایک غیر معمولی اجلاس جس میں سرکردہ دینی تنظیموں کے مقتدر علمائے کرام ، مشائخ عظام ،دانشور اور سماج کی سرکردہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تاریخی میرواعظ منزل پر منعقد ہوا۔

ایک تحریری بیان کے مطابق اجلاس میں مولانا شوکت حسین کینگ ، مولانا مسرور عباس انصاری، قاری محمد اسلم رحیمی، آغا سید مجتبیٰ الموسوی الصفوی، جناب غلام علی گلزار، جناب مفتی اعجازالحسن بانڈے، جناب ڈاکٹر محمد سمیر شفیع صدیقی،مولانا خورشید احمد قانون گو مولانا مقبول حسین قمی، آغا سیدعادل مرتضیٰ، جناب چودھری معراج الدین بچہ،جناب مفتی مدثر قادری، ، جناب امداد ساقی، جناب شوکت احمد خانیاری، جناب زاہد علی خان، جناب غلام محمد ناگو، مولانا الطاف حسین، مولانا محمد انظر قاسمی، جناب عمران رشید بیگ، جناب محمد یوسف بٹ، جناب پیرزادہ عبدالحمید، جناب محمد جمال، جناب غلام نبی بخاری،مفتی غلام رسول سامون،جناب محمد اشرف خان، جناب رفیق احمد، جناب محمد سلیم، جناب شجاع علی، جناب سجاد حسین، مولانا عبدالحامد، جناب غلام محی الدین، مولانا سراج الدین ، جناب سجاد احمد کاملی، مولوی انیس احمد ، جناب غلام حسن مجروح، جناب مشتاق احمد صوفی اور مولانا ایم ایس رحمن شمس وغیرہ شامل تھے۔ اجلاس میں تمام مقررین نے اتحاد ملت کے حوالے سے مجلس علما کے سربراہ اور دیگر اراکین کی مثبت کوششوں اور عشرئہ محرم الحرام کی مناسبت سے ملی اور مسلکی اتحاد و ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے ملی اتحاد کیلئے ہر سطح پر تعاون دینے کا یقین دلایا اور یہ بات واضح کی کہ ملت اسلامیہ کشمیر کسی بھی قیمت پر باہمی اتحاد و یکجہتی کو زک پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس موقعہ پر جو جامع قرارداد متفقہ طور پر پاس کی گئی وہ حسب ذیل ہے۔

قرارد
۱۔ اجلاس میں نواسہ رسولﷺ، شہید کربلا حضرت امام عالی مقامؑ اور ان کے جاںنثار رفقا کو ان کی ناقابل فراموش قربانیوں کیلئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

۲۔ اجلاس میں اتحاد ملت کی اہمیت اور ضرورت کے تناظر میں دونوں مسالک شیعہ سنی تنظیموں ، علمائ، خطیبوں، ذاکروں اور ائمہ حضرات پر زوردیا گیا کہ وہ حسب سابق محرم الحرام کے مقدس ایام میںجموںوکشمیر میں ملی اور مسلکی اتحاد اور ہم آہنگی کے مشعل کو ہر قیمت پر برقرار اور بحال رکھنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اس ضمن میں مساجد، امام باڑوں، خانقاہوں اور آستانوں کے منبر ومحراب، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعہ ایسا بیان دینے سے گریز کریں گے جن سے شرپسند اوراتحاد دشمن عناصر کی حوصلہ افزائی ہو تاکہ ان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔

۳۔ اجلاس میں متحدہ مجلس علما کے امیر میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی گزشتہ چار سالوں سے مسلسل نظر بندی کے باوجود اتحاد ملت کشمیر کے حوالے سے ان کی مخلصانہ اور جرا ¿ت مندانہ کوششوں پر موصوف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

۴۔ اجلاس میں آثار شریف درگاہ حضرت بل کے خطیب و امام ڈاکٹر کمال فاروقی کو جرم بے گناہی کی پاداش میں وقف بورڈکشمیر کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے معطل کرنے کے عمل کو ہر لحاظ سے زیادتی قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ موصوف کا خاندان صدیوں سے درگاہ حضرت بل میں امامت اور دیگر دینی فرائض کی ادائیگی انجام دیتا رہا ہے ار ان کی معطلی ہر لحاظ سے نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ ان کے منصب اور قربانیوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے لہٰذا یہ اجلاس ان کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

۵۔ اجلاس میںحکومت اور انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی حقوق اور رسومات کی ادائیگی پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالے اور مساجد ، امام باڑوں اور دیگر عبادتگاہوں پر کوئی قدغن عائد نہ کرے تاکہ مسلمان آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض انجام دے سکیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کٹھوعہ جھڑپ میں دو فوجی اہلکار زخمی

Next Post

شری امرناتھ یاترا: آئی جی بی ایس ایف کشمیر کا پنچترنی میں بی ایس ایف بیس کیمپ کا دورہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
شری امرناتھ یاترا: آئی جی بی ایس ایف کشمیر کا پنچترنی میں بی ایس ایف بیس کیمپ کا دورہ

شری امرناتھ یاترا: آئی جی بی ایس ایف کشمیر کا پنچترنی میں بی ایس ایف بیس کیمپ کا دورہ

کٹھوعہ حملے میں 5 فوجی زخمی، دو کی حالت نازک

کٹھوعہ حملے میں 5 فوجی زخمی، دو کی حالت نازک

کٹھوعہ حملہ:جے سی او سمیت 4 فوجی ہلاک، 6 زخمی

کٹھوعہ حملہ:جے سی او سمیت 4 فوجی ہلاک، 6 زخمی

شیعہ سنی کارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس،شہدائے کربلا کو خراج

کٹھوعہ حملہ : ایک اور فوجی ہلاک،تعداد پانچ ہوگئی

ہندواڑہ المناک سڑک حادثہ : ایک ہی خاندان کے چار افراد ازجان

ہندواڑہ المناک سڑک حادثہ : ایک ہی خاندان کے چار افراد ازجان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »