امت نیوز ڈیسک //
جموں: ڈوڈہ کے جنگلات میں منگل کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولی باری کے بعد بدھ کو ڈوڈہ کے جنگلات میں تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کو ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی جسے رات گئے روک دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کٹھوعہ میں ملی ٹینٹوں نے ایک فوجی کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔










