• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کٹھوعہ حملہ،ڈوڈہ انکائونٹر: کئی جنگلی علاقوں میں حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے آپریشن جاری

کٹھوعہ حملہ،ڈوڈہ انکائونٹر: کئی جنگلی علاقوں میں حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے آپریشن جاری

by امت ڈیسک
10/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں فوجی قافلے پر خونین حملہ اور ڈوڈہ کے جنگلی علاقے میں انکائونٹر کے بعد ملوث ملی ٹنٹوں کی تلاش کے لئے بدھ کو وسیع پیمانے پرتلاشی آپریشن جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ کے جنگل علاقے جہاں گذشتہ روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر ہوا تھا، کا بدھ کی صبح محاصرہ سخت کرکے تلاشی آپریشن کو مزید وسیع اور تیز تر کر دیا گیا ہے تاکہ وہاں چھپے ملی ٹنٹوں کو تلاش کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ فوج کی مزید نفری کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے اور تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

بتادیں کہ منگل کی سہ پہر سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ڈوڈہ کے گالی گڈی جنگل علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا جس دوران طرفین کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا تھا۔

دریں اثنا قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کے روز کٹھوعہ کا دورہ کیا اور اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں پیر کی سہ پہر ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔کٹھوعہ میں بھی حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے اور وسیع علاقے میں سیکیورٹی مشترکہ آپریشن چلا رہے ہیں ۔

جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ آرآر سوین اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں آنند جین ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔

کٹھوعہ ضلع کے لوہی ملہار علاقے میں پیر کی سہ پہر ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او) سمیت 5 اہلکار جاں بحق جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے تھے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشتواڑ میں دو بھائی ندی میں ڈوب کر لقمہ اجل

Next Post

گاندر بل میں آگ کی واردات میں رہائشی مکان کو نقصان پہنچا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
گاندر بل  میں آگ کی واردات میں رہائشی مکان کو نقصان پہنچا

گاندر بل میں آگ کی واردات میں رہائشی مکان کو نقصان پہنچا

خراب موسمی صورتحال:امرناتھ یاترا جزوی طور معطل

امرناتھ یاترا:دس دنوں میں 2 لاکھ سے زائد یاتریوں نےگھپا کے درشن

وادی میں داخلہ فیس وصول کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

وادی میں داخلہ فیس وصول کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

شوپیاں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ:اقلیتی محافظ پر گولیاں چلائیں گئیں تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں، پولیس کا بیان

ادھم پور میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد سنتری نے کی فائرنگ : پولیس

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

بڈگام میں مٹی کے تودے کی زد میں آکر شخص کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »