امت نیوز ڈیسک //
گاندربل: وسطی ضلع گاندربل کے پاندچھ 90 فٹ روڈ پر بدھ کو آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا۔حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر پہنچے ،تاہم حکیم اشفاق کے رہائشی مکان کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے فائر اینڈ ایمر جنسی عملےنے فوری کارروائی کی اور آگ کو مزید پھیلنے سےروک لیا۔انہوں نے کہا "آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے،جو فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی "۔