• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امرناتھ یاترا:3 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 23 واں جھتا جموں سے روانہ

امرناتھ یاترا: 4 لاکھ 17 ہزار یاتریوں نے کیا درشن، کئی برسوں کے ریکارڈ ٹوٹنے کاامکان

by امت ڈیسک
24/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کے جوش وخروش اور رش کو دیکھ کر امسال گذشتہ کئی برسوں کے ریکارڈ پاش پاش ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق 29 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک 4 لاکھ 17 ہزار یاتری پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں جبکہ یاترا کے لئے ابھی کم وبیش ایک ماہ باقی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے جوش و خروش اور رش کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ امسال گذشتہ کئی برسوں کے ریکارد ٹوٹ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ بنیادوں پر بڑی تعداد میں یاتریوں کا پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہونے کا سلسلہ انتہائی پر امن طریقے اور خوش اسلوبی سے جاری و ساری ہے۔

سال گذشتہ ساڑھے چار لاکھ یاتری کشمیر میں 3 ہزار 8 سو 80 فٹ کی بلندی پر واقع پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں جبکہ سال 2022 میں 3 لاکھ 65 ہزار یاتریوں کو یہ اہم یاترا انجام دینے کا شرف حاصل ہوا تھا۔

دریں اثنا جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح قریب تین ہزار یاتریوں کا ایک اور قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 2 ہزار 9 سو 7 یاتریوں کا ایک اور قافلہ 103 گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام بیس کیمپ اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 1 ہزار 7 سو 73 یاتری ننون پہلگام جبکہ 1 ہزار 1 سو 34 یاتری بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔

وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظمیوں، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔ جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر بجٹ ہماری مجموعی ترقی پر مرکوز ہے: منوج سنہا

Next Post

اسمبلی انتخابات سے قبل ریاستی درجہ بحال کیا جائے : کانگریس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
اسمبلی انتخابات سے قبل ریاستی درجہ بحال کیا جائے : کانگریس

اسمبلی انتخابات سے قبل ریاستی درجہ بحال کیا جائے : کانگریس

ایل جی  نے نائیک دلاور خان کو خراج عقیدت پیش کیا

ایل جی نے نائیک دلاور خان کو خراج عقیدت پیش کیا

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 28 واں قافلہ کشمیر روانہ

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 28 واں قافلہ کشمیر روانہ

سابق پرنسپل جی ایم سی سری نگر ڈاکٹر قاضی مسعود انتقال کر گئے

سابق پرنسپل جی ایم سی سری نگر ڈاکٹر قاضی مسعود انتقال کر گئے

نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

بھارت میں امریکیوں کے لیے امریکہ کی سفری ایڈوائزری پرعمر عبداللہ کاردعمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »