امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے جمعہ کو 25ویں کارگل وجے دیوس کے موقع پر کارگل جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، سنہا نے کہا ’’کارگل وجے دیوس کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر، میں مسلح افواج کے بہادر اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ’آپریشن وجے‘ میں ہندوستان کی فتح کے دوران مادر وطن کی خدمت میں سب سے بڑی قربانی دی۔“
واضح رہے کہ کارگل وجے دیوس، جو ہر سال 26 جولائی کو منایا جاتا ہے، 1999 میں آپریشن وجے کی کامیابی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔









