• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان جموں وکشمیر میں درپردہ جنگ کو فروغ دے رہا ہے :وزیر اعظم مودی

پاکستان جموں وکشمیر میں درپردہ جنگ کو فروغ دے رہا ہے :وزیر اعظم مودی

by امت ڈیسک
26/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کرگل: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعے کے روز کہاکہ بھارت نے پاکستان کے تمام عزائم کو ماضی میں ناکام بنایا لیکن اس کے باوجود بھی پڑوسی ملک نے تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی افواج دہشت گردی کو پوری قوت کے ساتھ کچل کر رکھ دیں گی اور دشمن کو دندان شکن جواب دیں گی۔پی ایم مودی نے کہا :’پاکستان جموں وکشمیر میں درپردہ جنگ کو فروغ دے رہا ہے تاہم ہماری سیکورٹی ایجنسیاں دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔ ‘

ان باتوں کا اظہار وزیر اعظم نے دراس میں کرگل وجے دیوس کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ آج میں جس دھرتی پر کھڑا ہوں یہ وہ مقام ہے جہاں دہشت گردی کے آقا میری آواز براہ راست سن سکتے ہیں ، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان نے اپنی تاریخ سے آج تک کچھ نہیں سیکھا ، ماضی میں پڑوسی ملک کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا اور مستقبل میں بھی بھارتی افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا :’میں دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان کے منصوبے اور عزائم کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ‘
مودی نے کہاکہ بھارتی افواج دنیا کی بہترین اور مضبوط مسلح فورس ہے اور پوری قوت کے ساتھ دہشت گردی کو کچل کر رکھ دیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے ماضی میں بھی دشمن کو کرار ا جواب دیا اور آگے بھی ہم دشمن کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا :’کرگل جنگ میں بھارت نے امن کو ترجیح دی لیکن پڑوسی ملک نے اپنا مکروہ چہرہ دکھایا اور بالآخر بھارتی فوج نے ایسا جواب دیا کہ دشمن کو منہ کی کھانی پڑی۔ ‘انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں وکشمیر میں درپردہ جنگ کو فروغ دے رہا ہے تاہم بھارتی افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی خاطر پوری طرح سے تیار ہے۔

مودی نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے پانچ سال بعد لداخ اور جموں وکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، جی ٹونٹی کے کامیاب انعقاد سے سیاحتی شعبہ فروغ پا رہاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں تین دہائیوں کے بعد سینما گھر کھولے گئے جس سے یہ عیاں ہے کہ حالات اب دھیرے دھیرے معمول پر آرہے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لداخ کو بارہ مہینے ملک کے ساتھ جڑے رکھنے کی خاطر ’شن کھن لا ‘ٹنل پر کام شروع کیا گیاانہوں نے کہا ؛’گزشتہ پانچ سالوں کے دوران لداخ کا بجٹ گیارہ سو کروڑ روپیہ سے بڑھا کر چھ ہزار کروڑ روپیہ کیا گیا ۔ ‘

پی ایم مودی نے مزید بتایا کہ لداخ نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور یہاں پر بڑے پیمانے پر تعمیر وترقی کے کام شروع کئے گئے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے یقین دلایا کہ لداخ میں جلد ہی فور جی نیٹ ورک چالو ہوگا اور تیرہ کلومیٹر زوجیلا ٹنل پر بھی بہت جلد کام مکمل ہو گا جس کے نتیجے میں قومی شاہراہ ہر موسم میں گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھلی رہے گی۔

اگنی ویر اسکیم کی مخالفت کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے دفاعی بجٹ میں گھوٹالہ کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ہدفہ تنقید بناتے ہوئے کہاکہ اگنیویر اسکیم کی مخالفت کرنے والے لوگ ہی ماضی میں دفاعی بجٹ گھوٹالے میں ملوث رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ فوج اور آئی اے ایف خود انحصار ہو۔ان باتوں کا اظہار وزیر اعظم مودی نے دراس میں کرگل وجے دیوس کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ان کے سبھی مسائل حل کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا ؛’کانگریس نے اپنے دور میں فوج کے مطالبات کو نظر انداز کیا لیکن موجودہ مرکزی حکومت نے اس سمت میں بہتر کام کیا ہے۔‘اگنیویر اسکیم پر بات کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا:’اس اسکیم کی مخالفت کرنے والے دراصل وہی لوگ ہیں جنہوں نے ماضی میں ہزاروں کروڑ روپیہ دفاعی بجٹ کا گھوٹالہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ کھبی نہیں چاہتے تھے کہ آئی اے ایف اور فوج مضبوط و مستحکم ہو۔

وزیر اعظم مودی نے کہاکہ بی جے پی نے فورسز کے مفادات کی خاطر ون رینک ون پنشن اسکیم کونافذ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ان کے مطابق مرکزی حکومت فوج میں جدیدت لانے کے حوالے سے اپنے وعدے پر کاربند ہے لیکن اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے اگنیویر اسکیم پر سوالات اٹھانا سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس سمیت دوسری سیاسی پارٹیاں اگنیویر اسکیم پر سیاست کر رہی ہیں۔

پی ایم مودی نے کہاکہ بھارتی افواج دنیا کی طاقتور اور مضبوط ترین فورس ہے اور ماضی میں بھی دشمن کو شکست دی اور مستقبل میں بھی پڑوسی ملک کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی نے کارگل وجے دیوس کے موقع پر فوجیوں کو خراج پیش کیا

Next Post

جمعہ خطاب میں میرواعظ نے آپسی یکجہتی پر دیا زور

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

جمعہ خطاب میں میرواعظ نے آپسی یکجہتی پر دیا زور

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

شوپیاں میں لاپتہ شخص کی لاش برآمد

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

پانپور میں ڈمپر کی زد میں آکر خاتون کی موت

جموں میں  پولیس نے کیے سینکڑوں جعلی گَن لائسنس ضبط

جموں میں پولیس نے کیے سینکڑوں جعلی گَن لائسنس ضبط

اسکولوں میں دوبارہ گرمیوں کی تعطیلات فی الوقت ممکن نہیں: ڈویژنل کمشنر کشمیر

اسکولوں میں دوبارہ گرمیوں کی تعطیلات فی الوقت ممکن نہیں: ڈویژنل کمشنر کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »