امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز سی آر پی ایف جوانوں کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے جوانوں کے مثالی حوصلے، عزم اور بے لوث خدمت کو سلام پیش کیا۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں سی آر پی ایف انڈیا کے یوم تاسیس پر سی آر پی ایف جوانوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘میں ان جوانوں کے مثالی حوصلے، عزم اور بے لوث خدمت کو سلام پیش کیا’۔
بتادیں کہ سی آر پی ایف کی بنیاد 27 جولائی 1939 کو تاج برطانیہ کی نمائندہ فوج کے طور پر رکھی گئی تھی۔تاہم ملک کی آزادی کے بعد یہ فورس 28 دسمبر 1949 کو سی آر پی ایف ایکٹ کے نفاذ پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس بن گئی۔ملک کی ریاستوں اور یونین ٹریٹریز میں لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنا اور بغاوت کچلنا اس کے بنیادی فرائض میں سے ہیں۔(یو این آئی)