• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر میں فلم کنکلیو کا انعقاد

سرینگر میں فلم کنکلیو کا انعقاد

by امت ڈیسک
01/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو سرینگر میں ایس کے آئی سی سی (SKICC) آڈیٹوریم میں ’فلم پالیسی 2024′ اور ’فلم شوٹنگ کی اجازت و سبسڈی‘ کے لیے ’’سنگل ونڈو پورٹل‘‘ کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر فلم کانکلیو کے دوران ’’فریمش آف ٹرانسفارمیشن فوٹوگرافی‘‘ مقابلہ کی بھی شروعات کی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر اور سنیما کے درمیان گہرے تعلق پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر اور سنیما لازم و ملزوم ہیں۔ یہ خطہ یش چوپڑا جیسے فلم سازوں کے لیے ہمیشہ ایک ترجیحی مقام رہا ہے۔‘‘

سنہا نے نوٹ کیا کہ ابتدائی طور پر 2021 میں وضع کی گئی فلم پالیسی کو اب مزید فعال بنایا گیا ہے جو جموں کشمیر کے متحرت ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے فلم مقابلے کے فاتحین اور شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس کنکلیو کا مقصد فلم سازوں کو یکجا کرنا اور ہماری فلمی ثقافت کو بحال کرنا ہے۔‘‘

نئی پالیسی کا مقصد گزشتہ چار برسوں میں خطے کی پیش رفت کو ظاہر کرنا اور نوجوان فلم سازوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ سنہا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حال ہی میں کشمیر میں کئی فلموں اور او ٹی ٹی ویب سیریز کی شوٹنگ کی گئی ہے، اور وضع کی گئی نئی پالیسی میں گزشتہ (پالیسی کے) حائل حدود اور رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے، جو نہ صرف فلم سازوں کے لیے موزوں ہیں بلکہ انہیں جوابدہ بھی بناتی ہے۔ سنہا نے کہا: ’’اس پالیسی سے فلم سازوں کو مقامی ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کرنے اور علاقائی سنیما کی مدد کرنے کا موقع ملے گا۔‘‘

’’نیا جموں کشمیر شارٹ فلم میکنگ‘‘ مقابلے کے لیے انعامات تقسیم کیے گئے جس میں ’’میلٹنگ اسٹونز‘‘ (Melting Stones) نے 1 لاکھ روپے کا پہلا انعام حاصل کیا۔ ’’آئی ایم والمیکی‘‘ (I Am Valmiki) اور ’’انویلنگ اسٹرنگتھ- دی دی ویمن ایتھلیٹس آف کشمیر‘‘ (‘Unveiling Strength – The Women Athletes of Kashmir) نے بالترتیب 75,000 روپے اور 50,000 روپے وصول کرتے ہوئے دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا ۔ ’’وکست کشمیر‘، نیا کشمیر، اور ’یونیکورن‘ میں سے ہر ایک کو 40,000 روپے کے اشک شوئی کے انعامات سے نوازا گیا۔

مقامی فلم سازوں نے نئی فلم پالیسی اور سنگل ونڈو پورٹل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بہتر امید کا اظہار کیا۔ فلم ساز مشتاق علی احمد خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’ہمیں امید ہے کہ نئی پالیسی فلم سازی کے عمل کو آسان بنائے گی اور سبسڈی فراہم کرے گی۔‘‘ تاہم انہوں نے ’’مقامی صلاحیتوں (Local Talent) کو زیادہ نمایاں کردار دیے جانے کی بھی سفارش کی۔

مشہور فلم ساز مدھر بھنڈارکر نے کشمیر کو بالی ووڈ اور دیگر سینما گھروں کے لیے ایک مثالی مقام کے طور پر سراہا ۔ ’’میں 16 برسوں سے کشمیر کا دورہ کر رہا ہوں، اور یہ فلم سازی کے لیے بہترین مقام ہے۔ نئی پالیسی سے یہاں شوٹنگ میں آسانی ہوگی۔‘‘ بھنڈارکر نے خطے میں حقیقی زندگی کی کہانیوں کی فلم و عکس بندی اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے لیے ویب سیریز کے مواقع تلاش کرنے میں اپنی دلچسپی کا بھی ذکر کیا۔

کنکلیو کے دوران کئی فلمیں دکھائی جائیں گی، جن میں کنٹری آف بلائنڈ ، میلٹنگ اسٹونز ، ‘آئی ایم والمیکی’ ، ‘ان ویلنگ اسٹرینتھ-دی ویمن ایتھلیٹس آف کشمیر’ ، ‘جے ایل کول’ ، ‘نورہ’ ، ‘کھٹے انگور’ ، ‘یونیکورن’ اور ‘شیزوفرینیا’ شامل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر ہوائی اڈے پر خودکار پارکنگ سسٹم متعارف کیا گیا

Next Post

عثمان مجید نے اپنی پارٹی سے دیا استعفیٰ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
Next Post
عثمان مجید نے اپنی پارٹی سے دیا استعفیٰ

عثمان مجید نے اپنی پارٹی سے دیا استعفیٰ

سرینگر:  پلوں کی فینسنگ کا عمل شروع

سرینگر: پلوں کی فینسنگ کا عمل شروع

عثمان مجید کے فیصلے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا:سید شفاعت کاظمی

عثمان مجید کے فیصلے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا:سید شفاعت کاظمی

جموں میں کے اے ایس آفیسر اور لیکچرر 2.6 لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار

اے سی بی نے پٹواری حلقہ فتح پورہ اننت ناگ کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچا

سرینگر میں دو دن بعد جہلم سے لڑکی کی لاش برآمد

سرینگر میں دو دن بعد جہلم سے لڑکی کی لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »