امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 02 اگست: سری نگر کے حبہ کدل علاقے میں بدھ کو دریائے جہلم میں کودنے والی لڑکی کی لاش آج صبح برآمد کر لی گئی ہے۔ اے این ایچ تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی دوپہر سری نگر کے حبہ کدل علاقے میں ایک نوعمر لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے مبینہ طور پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ایس ڈی آر ایف اور ریور پولیس سرینگر نے اس کی لاش کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دو دن بعد اس کی لاش آج صبح چھتہ بل کے بگیاس علاقے میں جہلم سے برآمد کی گئی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور لاش کو طبی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔