امت نیوز ڈیسک //
گاندربل، 02 اگست: وسطی کشمیر کے گاندربل کے بٹوینا علاقے میں ایک سروس اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی ٹھیک کرنے کے دوران ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ایک اہلکار نے کشمیر بلیٹن (کے بی) کو بتایا کہ بٹوینا گندربل میں سروس اسٹیشن پر کام کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک شخص زخمی اور دوسرے کی موت ہو گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں بٹوینہ سے تعلق رکھنے والے سہیل کو ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا اور ایک اور شخص، عنایت اللہ، ڈانگر پورہ کا بتایا جاتا ہے کہ وہ زیر علاج ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔