امت نیوز ڈیسک //
کرناہ کپواڑہ 2 اگست: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرناہ کپواڑہ ٹیٹوال سکھ پل علاقے میں جمعہ کو ایک سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
کرنٹ نیوز سروس تک پہنچنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایک سوئفٹ کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
جاں بحق ڈرائیور کی شناخت مشتاق احمد عمر 50 سال ساکنہ غلام نبی خان سکنہ اننت ناگ، نذیر احمد ماگرے ولد محمد سلطان ماگرے عمر 55 سال ملسو، فروز احمد پالا ولد عبدالسلام پالہ عمر 45 سال سیر ہمدان اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد قریبی مقامی لوگوں نے تینوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کرناہ نے سی این ایس کو حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔