• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

کراس ایل او سی تاجروں کی حالت پر محبوبہ مفتی کا وزیر داخلہ کے نام مکتوب

by امت ڈیسک
09/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،:پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز وزیر داخلہ امت شاہ کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار تاجروں کی "صورتحال” پر مکتوب لکھا جنہیں اب لین دین پر ٹیکس کی ادائیگی کے مطالبات کا سامنا ہے جو اس وقت غیر مالیاتی اور ٹیکس سے مستثنیٰ تھے۔
ایل او سی آر پار تجارت سال 2008 میں دو روٹس سے شروع ہوا تھا جو مارچ 2019 میں بند کر دیا گیا۔ اپریل میں وزارات امور داخلہ نے جموں وکشمیر میں ایل او سی آر پار تجارت کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
وزارات امور داخلہ نے کہا کہ اس تجارت کو اس لئے بند کر دیا گیا کیونکہ حکومت کو رپورٹس موصول ہو رہے ہیں کہ کراس ایل او سی روٹس کا پاکستانی عناصر غلط استعمال کر رہے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا کہ وہ جموں وکشمیر کے لوگوں خاص طور پر جو لوگ کراس ایل او سی بس سروس کی معطلی سے بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں، کی طرف توجہ مبذول کریں۔
انہوں نے لکھا: ‘جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سال 2005 میں حکومت ہند نے خطے میں کراس ایل او سی بس سروس شروع کرکے خطے میں اعتماد سازی کا سب سے اہم اقدام کیا’۔
مکتوب میں کہا گیا: ‘اس اقدام نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں جانب منقسم خاندانوں کے دوبارہ ملنے میں سہولت فراہم کی اور یہ امن اور خیر سگالی کو فروغ دینے کی جانب ایک یاد گار قدم تھا اور اس کے بعد سال 2008 میں اوڑی اور پونچھ کے راستوں سے کراس ایل او سی تجارت شروع کی گئی’۔
انہوں نے خط میں کہا: ‘گرچہ اس پہل نے یو پی اے کے دور حکومت میں عملی شکل اختیار کی تاہم یہ تسلیم کرنا انتہائی ضروری ہے کہ این ڈی اے کی حکومت نے (اٹل بہاری) واجپائی جی کی قیادت میں اس کی بنیاد رکھی’۔
سابق وزیر اعلیٰ اپنے مکتوب میں لکھتی ہیں : یہ بارٹر سسٹم پر کی جانے والی کراس ایل او سی تجارت بغیر کسی نقدی لین دین کے ایل او سی پار کے لوگوں کو جوڑنے کا ایک منفرد اور موثر ذریعہ تھا’۔
انہوں نے کہا: ‘؛تاہم بہت افسوس کی بات ہے کہ دونوں بس سروس اور تجارت سال 2019 سے بند ہیں جس سے ان پر روزگار کے لئے منحصر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے’۔
ان کا کہنا ہے: ‘ستم بالائے ستم یہ ہے کہ اس بارٹر ٹریڈ میں حصہ لینے والے تاجروں کو اب نوٹس بھجیے جا رہے ہیں جس میں ان سے ان لین دین کے لئے ٹیکس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جو غیر مالیاتی تھیں اور اس وقت ان پر کوئی ٹیکس نہیں لگتا تھا’۔
محبوبہ مفتی کا کہنا ہے: ‘یہ مطالبات نہ صرف غیر منصفانہ ہیں بلکہ ان تاجروں کے لئے ان کی ادائیگی بھی نا ممکن ہے کیونکہ تجارت کی معطلی سے ہزاروں تاجر اپنی روزی روٹی کھو چکے ہیں’۔
انہوں نے مکتوب میں وزیر داخلہ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان پر عائد ٹیکس کو ختم کیا جانا چاہئے تاکہ ان کی پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے۔
پی ڈی پی صدر وزیر داخلہ امت شاہ سے جموں وکشمیر میں کراس ایل او سی ٹریڈ اور بس سروس بحال کرنے کی بھی اپیل کی جو لوگوں کے لئے اعتمد سازی کا ایک بہت بڑا قدام ہوگا اور خطے میں نارملسی کی بحالی کی طرف بھی ایک اہم قدم ہوگا۔
انہوں نے مکتوب میں لکھا: ‘مجھے یقین ہے کہ آپ صورتحال کی سنگینی کا ادراک کریں گے اور فوری ضروری کارروائی انجام دیں گے’۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وقف ترمیم بل مذہبی معاملات میں مداخلت: میرواعظ

Next Post

مودی نے ہر گھر ترنگا مہم کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
مودی نے ہر گھر ترنگا مہم کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی

مودی نے ہر گھر ترنگا مہم کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی

برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 62 افراد ہلاک

برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 62 افراد ہلاک

جموں کشمیر پولیس نے چار عسکریت پسندوں کے خاکے جاری کیے

جموں کشمیر پولیس نے چار عسکریت پسندوں کے خاکے جاری کیے

ہائی کورٹ سے سرکاری زمینوں پر قائم پرائیویٹ اسکولوں کو ملی بڑی راحت

ہائی کورٹ سے سرکاری زمینوں پر قائم پرائیویٹ اسکولوں کو ملی بڑی راحت

سرنکوٹ پونچھ میں مسلح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع

کوکرناگ اننت ناگ میں جھڑپ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »