• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

وقف ترمیم بل مذہبی معاملات میں مداخلت: میرواعظ

by امت ڈیسک
09/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : میرواعظ کشمیر مولوی محمد فاروق نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پر گہرے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ’’اس بل پر بھارت کے دیگر خطوں کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسلم اکثریتی علاقہ جموں کشمیر کے مسلمان بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ ‘‘ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ کے موقع پر میرواعظ نے کہا: ’’حکومت ہند نے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں وقف ایکٹ میں ترمیم کرنے اور وقف اداروں کو چلانے اور ان کو منظم کرنے کے طریقہ کار میں زبردست تبدیلیاں لانے کی کوشش کی جا رہیہے، جس سے ہندوستان اور فطری طور پر مسلم اکثریتی جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو شدید پریشانی اور تشویش ہے۔ ہماری زیادہ تر مساجد، مزارات اور خانقاہیں وقف بورڈ کے تحت آتی ہیں۔ بورڈ کی تشکیل میں تبدیلی سمیت ترمیمی بل میں کئی متنازعہ شقیں تجویز کی گئی ہیں۔‘‘

میرواعظ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب غیر مسلموں کو بھی وقف بورڈ کا حصہ بنایا جائے گا اور غیر مسلم کو بورڈ کا سی ای او بھی بنایا جا سکتا ہے جو کہ مذہبی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ مجوزہ بل میں کسی کو اپنی جائیداد کا وقف کرنے کے لیے کم از کم پانچ سال تک مسلمان ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے جو ’’مضحکہ خیز‘‘ ہے۔

مولوی عمر فاروق نے کہا کہ ’’ہماری بیشتر مساجد، درگاہیں، خانقاہیں اور امام باڑے وقف بورڈ کے تحت آتے ہیں اور بہت سی وقف مساجد سینکڑوں سال پرانی ہیں اور بعض ادارں کے پاس جائیداد کو ثابت کرنے کیلئے ضروری دستاویز بھی نہیں ہیں تو کیا ان سب کو سرکاری املاک تصور کیا جائے گا؟‘‘ میرواعظ نے مرکزی سرکار کی تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’دراصل حکومت اس طرح کے قوانین سے وقف کے بنیادی مقاصد کو ہی ختم کرنا چاہتی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ وقف اراضی کی حتمی حیثیت کے حوالے سے اس بل میں ضلع کلیکٹر یعنی ڈی سی کو اختیارات حاصل ہوں گے اور وہیں اس بات کا مجاز ہوگا کہ یہ زمین سرکاری ہے یا وقف جائیداد ہے۔ میرواعظ کے مطابق ’’اصل میں بدقسمتی سے اس طرح کے قوانین سے حکومت کا ایجنڈا مسلمانوں کو کمزور کرنا، طاقت سے محروم کرنا اور انہیں اپنے انتخابی مقاصد کیلئے پولرائزنگ ایجنٹ کے طور پر استعمال کرنا ہے۔‘‘

میرواعظ نے اس بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’بحیثیت مسلمان ہمیں حکومت ہندوستان کی جانب سے کئے جا رہے اقداما ت سے چوکنا رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے قومی اور ملی مفادات کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے اور اگر حکومت ہندوستان ان امتیازی قوانین کو پاس کرتی ہے تو جموں وکشمیر کے مسلمان اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فارق تاریخی جامع مسجد سرینگر کے خطیب بھی ہیں اور مذہبی رہنما بھی، جبکہ وہ علیحدگی پسند تنظیم کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی ہیں۔ ایسے میں قدیم زمانے سے میرواعظ خاندان کا تاریخی جامع مسجد سے وابستگی رہی ہے۔ عمر فاروق کو اپنے والد اور سابق میرواعظ مولوی محمد فاروق کے قتل بعد میرواعظ بنایا گیا تب سے وہ جامع مسجد میں خطبہ دیتے آرہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ممبئی: سپریم کورٹ نے کالج میں حجاب پہننے پر لگی روک ہٹائی، لیکن برقع پہننے کی نہیں ملی اجازت

Next Post

کراس ایل او سی تاجروں کی حالت پر محبوبہ مفتی کا وزیر داخلہ کے نام مکتوب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
Next Post
کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

کراس ایل او سی تاجروں کی حالت پر محبوبہ مفتی کا وزیر داخلہ کے نام مکتوب

مودی نے ہر گھر ترنگا مہم کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی

مودی نے ہر گھر ترنگا مہم کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی

برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 62 افراد ہلاک

برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 62 افراد ہلاک

جموں کشمیر پولیس نے چار عسکریت پسندوں کے خاکے جاری کیے

جموں کشمیر پولیس نے چار عسکریت پسندوں کے خاکے جاری کیے

ہائی کورٹ سے سرکاری زمینوں پر قائم پرائیویٹ اسکولوں کو ملی بڑی راحت

ہائی کورٹ سے سرکاری زمینوں پر قائم پرائیویٹ اسکولوں کو ملی بڑی راحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »