• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

بس حملہ کیس: این آئی اے کے راجوری اور ریاسی کے سات مقامات پر چھاپے

by امت ڈیسک
27/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: راجوری میں بس پر ہوئے حملہ کے تناظر میں آج این آئی اے کی ٹیم نے راجوری اور ریاسی اضلاع میں 7 مقامات پر چھاپے مارے۔ واضح رہے کہ گذشتہ جون کے دوران راجوری میں کھوری مندر سے واپس آرہے یاتریوں کی بس پر حملہ ہوا تھا جس میں 9 یاتری ہلاک ہوگئے تھے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کو راجوری اور ریاسی اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ تلاشی مہم، جون میں عسکریت پسندوں کے حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں تھی جہاں انہوں نے جون میں شِو کھوری مندر سے واپس آ رہے یاتریوں کو لے کر جا رہی ایک بس پر حملہ کیا جس میں نو یاتریوں کی موت واقع ہوئی تھی۔ جس کے بعد اس کیس کو این آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج این آئی اے نے جموں و کشمیر میں سات مختلف مقامات پر تلاشی لی۔

9 جون کو عسکریت پسندوں کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے تھے۔ بس شِو کھوری مندر سے کٹرا جا رہی تھی۔ عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد بس ریاسی کے پونی علاقے کے ٹیریاتھ گاؤں کے قریب گہری کھائی میں گر گئی تھی۔

17 جون کو وزارت داخلہ نے عسکریت پسندوں کے اس حملہ کے کیس کو این آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔ اب تک اس کیس کے سلسلے میں ایک شخص جس کا نام حاکم خان بتایا جا رہا ہے اور جس کا تعلق ہے راجوری سے ہے اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کو خوراک، پناہ گاہ اور رسد فراہم کرنے کے علاوہ حملے سے قبل علاقے کو دوبارہ تلاش کرنے میں مدد کی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تھائی لینڈ: فارم مالک نے اپنے پالے گئے 125 نایاب مگرمچھ مار دیے

Next Post

پہلگام میں فوٹو کھینچنے کے دوران مغربی بنگال کا سیاح لدر دریا میں ڈوب کر ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

04/02/2026
لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

04/02/2026
شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

03/02/2026
اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
Next Post
گریز میں کمسن لڑکا دریا میں ڈوب گیا

پہلگام میں فوٹو کھینچنے کے دوران مغربی بنگال کا سیاح لدر دریا میں ڈوب کر ہلاک

کشمیر:سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ میں سیزن کی پہلی برف باری

کشمیر:سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ میں سیزن کی پہلی برف باری

اوڑی سڑک حادثے میں 20 افراد زخمی

اوڑی سڑک حادثے میں 20 افراد زخمی

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

بڈگام میں سی آر پی ایف اہلکار لفٹ سے گر کر ہلاک

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

میر واعظ عمر فاروق کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی: اوقاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »