• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں عیدالفطر عقیدت و احترام سے منائی گئی

وادی میں عیدالفطر عقیدت و احترام سے منائی گئی

by امت ڈیسک
31/03/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر میں عید الفطر کی تقریب سعید انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔ وادی کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع درگاه حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔

اطلاعات کے مطابق عید الفطر کے سلسلے میں وادی کے طول و عرض کی مساجد عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں عیدین کی دوگانہ نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ عید الفطر کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن و امان کی بحالی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وادی کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع شهر آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ وادی میں نماز عیدین کے اجتماعات میں علمائے کرام نے عید الفطر کی اہمیت فضیلت اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔

جموں و کشمیر کے خطہ جموں کے تمام اضلاع میں عید الفطر کی مناسبت سے روح پرور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں سب سے بڑی عید نماز کی تقریب کا اہتمام جموں کے مرکزی عید گاہ میں ہوا۔

ضلع ڈورہ میں عید الفطر کی نماز مرکزی عیدگاہ ڈوڈہ میں بڑے جوش و خروش اور مذہبی جذبے کے ساتھ ادا کی گئی۔

ضلع انتظامیہ جموں کی طرف سے عید کے پیش نظر حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اور مذہبی عبادت گاہوں کے باہر اضافی سیکورٹی فورسز کی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

دریں اثنا میر واعظ مولوی عمر فاروق نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ نے ایک دفعہ پھر عید گاه سری نگر میں نماز عید کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی .

انہوں نے کہا میں کشمیر کے مسلمانوں کو عیدگاہ اور جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے کے بنیادی حق سے ایک بار پھر محروم کرنے کے حکام کے فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

میر واعظ نے کہا کہ 1990 کے عشرے میں جب ملی ٹینسی اپنے عروج پر تھی، تب بھی عید کی نماز عیدگاہ میں ادا کی جاتی تھی۔ لیکن آج جب حکام روزمرہ زندگی کے معمول” کے بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں، تو مسلمانوں کو ان کے مذہبی مقامات اور عبادات سے کیوں روکا جا رہا ہے؟

ان کے مطابق عیدگاہ اور جامع مسجد عوام کی ملکیت ہیں۔ عید کے موقع پر مسلمانوں کو ان مقدس مقامات میں عبادت سے روکنا آمرانہ طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے، جو آج کشمیر میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوال کا چاند نظر آگیا، جموں و کشمیر میں کل عید ہوگی: مفتی اعظم

Next Post

میرواعظ کی عیدگاہ، جامع مسجد میں نماز عید پر پابندی کی مذمت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

03/02/2026
اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
Next Post
میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میرواعظ کی عیدگاہ، جامع مسجد میں نماز عید پر پابندی کی مذمت

میانمار تباہ کن زلزلہ: مرنے والوں کی تعداد 1700 سے تجاوز، لاکھوں لوگ خوراک سے محروم

میانمار تباہ کن زلزلہ: مرنے والوں کی تعداد 1700 سے تجاوز، لاکھوں لوگ خوراک سے محروم

امیت شاہ اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

امیت شاہ اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

پونچھ سڑک حادثے میں 12 سالہ لڑکا ازجان، 6 دیگر زخمی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان  امن کے نوبیل انعام کیلئے نامزد

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان امن کے نوبیل انعام کیلئے نامزد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »