امت نیوز ڈیسک //
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ایک اور حریت سے منسلک تنظیم جموں و کشمیر ماس موومنٹ نے علیحدگی پسندی کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کی یکجہتی سے مکمل وابستگی کا اعلان کر دیا ہے۔ میں ان کے اس اقدام کا دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔
شاہ کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے تحت اتحاد کی روح جموں و کشمیر پر حاوی ہے ، انھوں نے اب تک حریت سے منسلک 12 تنظیمیں علیحدگی پسندی کا راستہ ترک کر چکی ہیں اور بھارتی آئین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ وزیراعظم مودی کے ایک بھارت شریشٹھ وژن کی فتح ہے۔









