امت نیوز ڈیسک //
کشتواڑ، 11 اپریل: جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے چھاترو کے جنگلاتی علاقے میں جاری مسلح تصادم میں مارے گئے تین عسکریت پسندوں میں ایک اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہے۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کو تصدیق کی کہ تصادم 9 اپریل کو شروع ہوا، جب سیکورٹی فورسز نے دور دراز کے جنگلاتی پٹی میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک مشترکہ انسداد عسکریت پسندی آپریشن شروع کیا۔
تین عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ آپریشن ابھی جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ (کے ڈی سی)










