• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کولگام:لاپتہ خانہ بدوش مزدور کی لاش نالہ ویشو سے برآمد

کولگام:لاپتہ خانہ بدوش مزدور کی لاش نالہ ویشو سے برآمد

by امت ڈیسک
11/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کولگام : جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے سے 13 فروری کو لاپتہ ہوئے تیسرے خانہ بدوش مزدور کی لاش آج کولگام ضلع کے نالہ ویشو سے برآمد کر لی گئی ہے۔ متوفی کی شناخت مختار احمد اعوان ساکنہ چوگام، دیوسر کے طور پر کی گئی ہے۔ حکام نے متوفی کی جسد خاکی کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے طبی مرکز پہنچایا جہاں قانونی و طبی کارروائی کے بعد آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ لاپتہ ہوئے تینوں مزدور ریاض احمد بجاڑ (عمر 25 سال)، شوکت احمد بجاڑ (عمر 18 سال) اور مختار احمد اعوان (جس کی لاش آج برآمد کی گئی) اشموجی، کولگام میں ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے گھر سے روانہ ہوئے تاہم واپس گھر نہیں لوٹے۔ ان کے لاپتہ ہونے کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی۔

لاپتہ ہوئے خانہ بدوشوں کی تلاش شروع کر دی گئی اور پولیس، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف سمیت مقامی رضاکاروں کی مشترکہ کوششوں سے پہلے ہی نالہ ویشو سے دو لاشوں کو بازیاب کر لیا گیا تھا، جبکہ تیسرے شخص کی تلاش جاری تھی۔ اس دوران متاثرہ کنبوں نے کئی بار احتجاج بھی کیا اور معاملہ قانون ساز اسمبلی تک بھی پہنچا، جس کے بعد تلاشی مہم میں مزید تیزی لائی گئی۔

ادھر، انتظامیہ نے متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل انصاف کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی عمل کو آگے بڑھانے کی بھی یقین دہانی کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے نے پورے علاقے کو غمزدہ کر دیا ہے اور حکام سے اس پورے معاملے کی مکمل چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ان نوجوانوں کے ’قتل‘ میں ملوث افراد کو ڈھونڈ نکال کر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی انجام دی جانی چاہئے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے مزید واقعات رونما نہ ہو سکیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

علیحدگی پسندی سے ایک اور تنظیم نے علیحدگی اختیار کی:شاہ

Next Post

تہور رانا کی واپسی کامیابی، مگر کالا دھن کہاں گیا؟ فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
تہور رانا کی واپسی کامیابی، مگر کالا دھن کہاں گیا؟ فاروق عبداللہ

تہور رانا کی واپسی کامیابی، مگر کالا دھن کہاں گیا؟ فاروق عبداللہ

کشتواڑ جھڑپ میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے،آپریشن جاری

کشتواڑ جھڑپ میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے،آپریشن جاری

اکھنور میں ملی ٹینٹوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جے سی او ہلاک

اکھنور میں ملی ٹینٹوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جے سی او ہلاک

میاں الطاف  جموں و کشمیر حج کمیٹی کے رکن مقرر

میاں الطاف جموں و کشمیر حج کمیٹی کے رکن مقرر

جی ڈی سی ہندواڑہ کالج کی بس حادثے کا شکار، طالبہ ازجان،14 دیگر زخمی

جی ڈی سی ہندواڑہ کالج کی بس حادثے کا شکار، طالبہ ازجان،14 دیگر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »