• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر کا پانی دوسروں کو دینے کی اجازت نہیں دیں گے:عمر عبداللہ

پہلگام حملے میں کشمیری ملوث نہیں، اصل حقیقت این آئی اے رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
24/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ : جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پہلگام حملے میں مقامی مدد شامل ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا: ’’یہ بہت بڑی بات ہے کہ پہلگام حملے میں ملوث افراد غیر مقامی تھے، اس میں کشمیریوں کی کوئی مداخلت نہیں تھی۔‘‘ عمر عبداللہ کے مطابق ’’جن لوگوں نے یہ دہشت گرد حملہ کیا، جنہوں نے 26نہتے اور معصوم شہریوں کی جان لی، وہ سبھی یہاں کے نہیں تھے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔

عمر عبداللہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) نے دو روز قبل دو مقامی شہریوں کو حراست میں لیکر کورٹ سے پانچ روزہ تحویل حاصل کی۔ حراست میں لیے گئے پہلگام علاقے کے دو شہریوں پر پہلگام حملے میں ملوث افراد کو پناہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر لاجسٹک مدد دینے کا الزام ہے۔

وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ ’’شاید این آئی کے مطابق ان دونوں افراد سے زبردستی یا دھونس دباؤ کے تحت مدد لی گئی، تاہم اصل حقیقت این آئی اے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔‘‘ تاہم عمر عبداللہ نے کہا کہ پہلگام میں نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے والے سبھی غیر مقامی تھے، یہاں کے شہری اس جرم میں ملوث نہیں تھے۔

عمر عبداللہ کا یہ بیان اپنے والد اور این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیان کے بالکل متصادم ہے جس میں انہوں نے گمان کیا تھا کہ ’’پہلگام حملہ مقامی شہریوں کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا۔‘‘ فاروق عبداللہ کے اس بیان پر شدید رد عمل ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد فاروق نے اس کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

دریں اثناء، انہوں نے ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ جنگ بندی سے کشیدگی ختم ہوگی اور امن و امان کا دور دورہ ہوگا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں سکھ نوجوان کی پراسرار ہلاکت پر احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ

Next Post

محبوبہ مفتی کی وزیر داخلہ سےشبیر شاہ کی طبی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی اپیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
مکھن دین خود کشی معاملے میں تا حال کوئی کارروائی نہیں کی گئی:محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کی وزیر داخلہ سےشبیر شاہ کی طبی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی اپیل

ماہ محرم سے قبل متحدہ مجلس علماءجموں و کشمیر کے زیر اہتمام شیعہ سنی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد

رام بن میں متاثرین کو متبادل جگہ پر 5 مرلے زمین فراہم کی جائے گی: عمر عبداللہ

ریاستی درجے کے لیے اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار : عمر عبداللہ

جموں پولیس کا ’غیر انسانی‘ فعل: ’چور‘ کی نیم برہنہ پریڈ، انکوائری کے احکامات صادر

جموں پولیس کا ’غیر انسانی‘ فعل: ’چور‘ کی نیم برہنہ پریڈ، انکوائری کے احکامات صادر

امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں: امریکی میڈیا

امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں: امریکی میڈیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »