• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مکھن دین خود کشی معاملے میں تا حال کوئی کارروائی نہیں کی گئی:محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کی وزیر داخلہ سےشبیر شاہ کی طبی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی اپیل

by امت ڈیسک
24/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جیل میں بند علاحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی طبی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔

ان کی یہ اپیل اس وقت سامنے آئی جب شبیر شاہ کی بیٹی سحر شبیر نے اپنے والد کے لیے ہمدردی، انصاف اور انسانیت کی جذباتی اپیل پوسٹ کی۔

محبوبہ مفتی نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘وزیر داخلہ سے گزارش ہے کہ وہ سحر شبیر کی دلی اپیل پر فوری غور کریں جن کے والد شبیر شاہ جان لیوا بیماری سے لڑ رہے ہیں’۔

انہوں نے کہا: ‘ اس نازک لمحے میں ہم مرکزی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اس کو مناسب طبی نگہداشت ملے، انسانی ہمدردی کا نقطہ نظر اختیار کریں۔’

ان کا کہنا ہے: ‘یہ اس کے خاندان کے لیے دکھ کو کم کرنے کا آخری موقع ہو سکتا ہے’۔

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے بانی شبیر شاہ 2017 سے جیل میں ہیں۔ انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت جولائی 2017 میں گرفتار کیا تھا۔ 2019 میں، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے ایک مبینہ کیس میں ان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
گذشتہ کچھ دنوں میں کشمیر کی کئی سیاسی جماعتیں مرکزی حکومت پر زور دے رہی ہیں کہ شبیر شاہ کے خاندان کو ان کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے کیونکہ وہ مبینہ طور پر جیل میں کینسر کی مہلک بیماری سے لڑ رہے ہیں۔
شبیر شاہ کی بیٹی سحر نے ‘ایکس’ پر ایک اپیل پوسٹ کی ہے جس میں وہ کہتی ہیں: ‘یہ سیاسی نہیں ہے بلکہ میرے والد کی زندگی کے بارے میں ہے’۔

سحر نے گزشتہ سال مقامی اخبارات میں ایک اشتہار جاری کیا تھا جس میں انہوں نے "یونین آف انڈیا کی خودمختاری” کے ساتھ اپنی وفاداری کا عہد کیا گیا تھا۔

وہ کہتی ہیں: ‘دسمبر 2024 کے بعد سے، جب انہوں نے (شاہ نے) پیشاب میں خون آنے کی شکایت کی، ہماری تشویش میں اضافہ ہی ہوا۔ میری والدہ، جو ایک ڈاکٹر ہیں، نے فوری طور پر اس کی سنگینی کو محسوس کیا، لیکن اس کے بعد سے سب کچھ تاخیر اور تردید کا شکار ہے۔ یہ کوئی سیاسی پیغام نہیں ہے اور یہ کسی بھی طرح سے ملک دشمن نہیں ہے۔ یہ ہمدردی، انصاف اور بنیادی انسانی وقار کے لیے بیٹی کی عاجزی، دلی اور فوری اپیل ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘میرے والد اب بغیر کسی سزا کے 38 سال قید میں گزار چکے ہیں اور جولائی 2025 میں وہ 39 سال مکمل کر کے اپنی قید کے 40ویں سال میں داخل ہو جائیں گے’۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہلگام حملے میں کشمیری ملوث نہیں، اصل حقیقت این آئی اے رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی: عمر عبداللہ

Next Post

ماہ محرم سے قبل متحدہ مجلس علماءجموں و کشمیر کے زیر اہتمام شیعہ سنی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post

ماہ محرم سے قبل متحدہ مجلس علماءجموں و کشمیر کے زیر اہتمام شیعہ سنی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد

رام بن میں متاثرین کو متبادل جگہ پر 5 مرلے زمین فراہم کی جائے گی: عمر عبداللہ

ریاستی درجے کے لیے اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار : عمر عبداللہ

جموں پولیس کا ’غیر انسانی‘ فعل: ’چور‘ کی نیم برہنہ پریڈ، انکوائری کے احکامات صادر

جموں پولیس کا ’غیر انسانی‘ فعل: ’چور‘ کی نیم برہنہ پریڈ، انکوائری کے احکامات صادر

امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں: امریکی میڈیا

امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں: امریکی میڈیا

آغا روح اللہ نے شبیر شاہ کی بگڑتی صحت پر کیا تشویش کا اظہار ، وزیر داخلہ کو لکھا خط

آغا روح اللہ نے شبیر شاہ کی بگڑتی صحت پر کیا تشویش کا اظہار ، وزیر داخلہ کو لکھا خط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »