• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت، چین اور برازیل نے اگر روس سے تیل خریدا تو، ٹرمپ کے بعد اب دھمکی پر اترے نیٹو چیف

بھارت، چین اور برازیل نے اگر روس سے تیل خریدا تو، ٹرمپ کے بعد اب دھمکی پر اترے نیٹو چیف

by امت ڈیسک
16/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے بھارت، چین اور برازیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ممالک روس کے ساتھ تجارت جاری رکھتے ہیں، تو انھیں امریکہ کی جانب سے 100 فیصد سیکنڈری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی کانگریس میں ارکان سے ملاقات کے دوران مارک روٹے نے ان ممالک کو سخت لہجے میں متنبہ کیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو امن معاہدے کو سنجیدگی سے لینے پر آمادہ کریں۔

مارک روٹے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا:”میری ان تینوں ممالک سے، خاص طور پر اگر آپ بھارت کے وزیر اعظم، چین کے صدر یا بیجنگ کے نمائندے ہیں، تو آپ سے اپیل ہے کہ اس معاملے پر توجہ دیں، کیونکہ یہ آپ پر بہت بھاری پڑ سکتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا:”براہ کرم پوتن کو فون کریں اور کہیں کہ وہ امن مذاکرات کو سنجیدگی سے لیں، کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو اس کے سنگین اثرات برازیل، بھارت اور چین پر پڑیں گے۔”

ادھر نیٹو چیف (مارک روٹے) نے یہ بھی کہا کہ یورپ، امن مذاکرات سے پہلے یوکرین کو سب سے مضبوط پوزیشن میں لانے کے لیے ہر ممکن معاشی مدد دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت اب امریکہ یوکرین کو بڑی تعدادمیں ہتھیار فراہم کرے گا، اور ان ہتھیاروں کی فراہمی کے اخراجات یورپی ممالک برداشت کریں گے۔

جب ان سے (مارک روٹے) پوچھا گیا کہ کیا یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی دیے جائیں گے، تو انہوں نے جواب دیا:”یہ صرف دفاعی نہیں بلکہ جارحانہ بھی ہے۔ اس میں ہر طرح کے ہتھیار شامل ہیں، لیکن اس پر ابھی تفصیلی بات چیت نہیں ہوئی۔ اس پر اب پینٹاگون، یورپ میں سپریم الائیڈ کمانڈر، اور یوکرینی قیادت مل کر کام کر رہے ہیں۔”

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی ایک نئی کھیپ دینے کا اعلان کیا ہے، اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر 50 دنوں کے اندر امن معاہدہ نہیں ہوا تو روس سے سامان خریدنے والوں پر 100 فیصد تک سیکنڈری ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سعودی پولیس نے فحاشی کا اڈّہ چلانے کے الزام میں 12 غیر ملکی گرفتار کرلیا

Next Post

چاند اور ستاروں کے حامل دنیا میں کتنے ممالک کے پرچم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
چاند اور ستاروں کے حامل دنیا میں کتنے ممالک کے پرچم

چاند اور ستاروں کے حامل دنیا میں کتنے ممالک کے پرچم

پیاسے پودے آوازیں نکالتے، کیڑے، جانور سن سکتے: انوکھی تحقیق میں انکشاف

پیاسے پودے آوازیں نکالتے، کیڑے، جانور سن سکتے: انوکھی تحقیق میں انکشاف

افغانستان: ٹیکسی ڈرائیوروں کا گاڑی میں اے سی سسٹم لگانے کا انوکھا طریقہ

افغانستان: ٹیکسی ڈرائیوروں کا گاڑی میں اے سی سسٹم لگانے کا انوکھا طریقہ

جموں و کشمیر جعلی بندوق لائسنس کیس: ہائی کورٹ نے مزید دو ایف آئی آر کی ایس آئی ٹی تحقیقات میں توسیع کی

جموں و کشمیر جعلی بندوق لائسنس کیس: ہائی کورٹ نے مزید دو ایف آئی آر کی ایس آئی ٹی تحقیقات میں توسیع کی

راہل گاندھی اور  ملکارجن کھڑگے کا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط، جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط، جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »